سرینگر(این این آئی) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پرجدید ترین اینٹی ڈرون سسٹم نصب کر دیا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بڑے پیمانے پر اثرات ہونگے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ نظام بھارتی فوج اور پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے حوالے کردیا گیا ہے۔