پشاور اور اس کے گرد و نواح کا موسم صبح کے اوقات میں خراب ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے متاثر رہا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، موسمی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز اسلام آباد میں اتاری گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 218 کا رخ موسم کی خرابی کی وجہ سے موڑا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پرواز پی کے 218 اسلام آباد میں اتارنے کے بعد ابوظہبی کے مسافروں کو اسلام آباد سے بسوں کے ذریعے منزل پر روانہ کیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، موسم کی خرابی کی بنا پر پشاور سے شارجہ، جدہ، ابوظہبی اور دبئی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔