• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کا 160واں روز، شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 341 ہوگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی حملوں کا 160واں روز گزرنے پر غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا نے غزہ کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 2 ہزار 761 بار نسل کشی کا ارتکاب کیا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید31ہزار 341 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچائی گئیں، شہید ہونے والوں میں 13 ہزار 790 بچے اور 9 ہزار 100 خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں اسرائیل نے داخلے کی نئی پابندیاں لگا دیں۔

عرب میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلہ اجازت نامے اور میگنیٹک کارڈ سے مشروط کر دیا اور مسجد کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید