• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس نے نیکسٹ جنریشن اسٹار شپ راکٹ لانچ کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسپیس ایکس نے دو ناکامیوں کے بعد نیکسٹ جنریشن اسٹار شپ راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس سے لانچ کر دیا۔

اسٹارشپ راکٹ کی پہلی دو آزمائشوں میں راکٹ فضا میں اڑان بھرنے کے کچھ منٹ بعد ہی پھٹ گیا تھا۔

اسٹار شپ راکٹ خلانوردوں کو چاند اور اس سے آگے لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج صبح لانچ کیا جانے والا میگا راکٹ کمپنی کے دوسری آزمائشی اسٹار شپ کے چار ماہ بعد کیا گیا، لیکن ایک بار پھر حیرت انگیز طور پر پھٹ گیا۔

تاہم ایلون مسک کے ایرو اسپیس کپمنی نے یہ نوٹ کیا کہ اسٹار شپ نومبر میں ابتدائی کوشش سے آگے گیا تھا، اس مرتبہ یہ ری اینٹری سے قبل گزشتہ دونوں کوششوں سے بھی آگے گیا اور بحر ہند میں اسپلش ڈائون سے قبل نئی بلندیوں تک پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید