کولکتہ(آئی این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی گرنے کے بعد چوٹ لگنے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی اور وزیراعظم نریندری مودی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنانے والی ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئیں، جس سے انہیں ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔