• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید سری لنکا کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

عاقب جاوید فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید