• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے نمائندوں کا اسرائیل کو تیل سپلائی کرنیوالی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگانے کا مطالبہ

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے عالمی کمپنیوں سے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوراک کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے ریسرچ بھی پیش کی۔

مائیکل فخری نے بتایا کہ امریکا، برازیل، روس، آذربائیجان، قازقستان کے ذریعے اسرائیلی فوج کو تیل دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی کرنا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے جیسا ہی ہے، اسرائیلی فوج کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

مناسب رہائش کے حق سے متعلق اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندہ بالاکرشنن راجا گوپال نے 3 تیل کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ان 3 تیل کمپنیوں کو یہ کام روک دینا چاہیے یا نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید