کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو اڈیالہ جیل میں ممکنہ خطرہ سے متعلق انصاف لائرز فورم نے بانی چیئرمین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو اڈیالہ جیل میں ممکنہ خطرہ سے متعلق انصاف لائرز فورم نے بانی چیئرمین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عبد الوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں شدید خطرات ہیں۔