• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر جو بائیڈن سے گفتگو پر اسرائیلی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا۔ رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

نیتن یاہو کے مطابق حماس بٹالین خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رفح میں زمینی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید