آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کی خبر کے بعد انٹر بینک تبادلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے سستا ہو کر 278روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 912 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔