• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ہم شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: سینئر رہنما ن لیگ

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان مسلمُ لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنما سردار ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہم وزیراعظم میاں شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

نمائندہ جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور پاک فرانس بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی خاطر وزیراعظم میاں شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ ہم نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے مشترکہ پروگرام ’سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے‘ ترتیب دیا ہے، جو 22 مارچ بروز جمعہ کو شام 5 بجے راول ہال پیری فیت میں منعقد ہوگا، جس کا عنوان ’ہم سب پاکستان ہیں‘ہوگا۔

انہوں نے اس پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ‎پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ہوں گے جبکہ پروگرام میں فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی، کاروباری و مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ محب وطن پاکستانیوں کی شرکت باعث مسرت و افتخار ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے منتظمین میں میرے ساتھ چیئرمین مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ علی اصغراور سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ نعیم چوہدری شامل ہیں جو مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید