• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

فوٹو بشکریہ سعودی میڈیا
فوٹو بشکریہ سعودی میڈیا

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جدہ میں ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سب سے اہم غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روکنے اور اس کی سلامتی اور انسانی ہمدردی  سے متعلق کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر امریکی وفد بھی موجود تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید