• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار بڑھ گیا

اسلام آباد (تنویر ہاشمی )افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار بڑھ گیا ہے، ماہ فروری میں افغانستان کیلئے پاکستان کی برآمدی مصنوعات میں کافی زیادہ اضافہ ہوااور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئےبرآمدات میں47فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات میں41فیصد کمی ہوئی- 

فروری 2024میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 10کروڑ 42لاکھ ڈالرز رہاجبکہ فروری2023میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات7کروڑ9لاکھ ڈالرز تھیں۔ گزشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ60لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں-

 فروری 2023 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 6کروڑ 11لاکھ ڈالرز تھا-فروری2024میں افغانستان کے ساتھ تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا اور گذشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تجارتی کاحجم 14کروڑ ڈالرز سے زائدرہا۔

اہم خبریں سے مزید