• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں شہری لٹتے رہے، متعدد موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر اور چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 16موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،7 افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈ پر4 موٹر سائیکل سوار آریزعلی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور15ہزارروپے، صدیقی چوک میں نامعلوم ملزم توصیف عباسی کی دکان سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور15ہزارروپے، کمرشل مارکیٹ میں2موٹر سائیکل سوار احسان اللہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میلاد چوک میں 2موٹرسائیکل سوار ریحان جنید سے اسلحہ کی نوک پر 30ہزار روپے جبکہ باقر علی سے موبائل،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر آغا نئیر عباس کی دکان سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر 3لاکھ روپے تین موبائل ،ڈی وی آرکیمرہ ریکاڈر اور دیگر اشیاء چھین کرلے گئے ۔رنیال میں ریاض علی شاہ کے گھرکے تالے توڑ کر سلے،ان سلے لیڈیز ملبوسات کی دو گھڑیاں اور دیگرقیمیتی اشیاء ،بحریہ ٹاؤن میں نور محمد کے پلاٹ سے تعمیراتی سامان سر یا اڑ ھائی ٹن مالیتی 6لاکھ 25ہزار روپے،موہڑہ میں ذوالفقار کے مال مویشیوں کے کمرے سے گھریلو سامان مالیتی 50 ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے ،میال میں محمد صہیب کے 25کے وی اے ٹرانسفارمر کی کوائلز نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔قومی اسمبلی کی خاتون ڈائریکٹر کے گھر کے تالے توڑ کرسامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ  کوہسار   کوسعدیہ نذ یر  نے بتایاکہ میرا بھائی عبدالمنان ایف سکس فور میں  گھر  میں موجود تھا جو    سحری کرکے گھر کو تالا لگا کر آفس    چلا گیا ۔جب  ہم 12 بجے دن  واپس آئے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔