غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 226 ہو گئی۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 74 ہزار 518 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی رفح میں مکان پر بم باری کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسپتال کا محاصرہ کر لیا۔
فلسطینی ہلالِ احمرکے مطابق محاصرےاور اسرائیلی فوج کے حملے سے فلسطینی ہلالِ احمر کا رکن شہید ہو گیا۔