کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک عباسیہ کے رہنما سرپرست اعلیٰ بریگیڈیئر ابراہیم عباسی، مرکزی چیئرمین حکیم حمد سلیم عباسی، صدر بلوچستان امتیاز عباسی،صدر مظفر آباد قاضی محمد سعید عباسی اور صدر گلگت بلتستان بشارت عباسی نے بیان میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لئے جدوجہد شرو ع کی ، وطن سے محبت ایک ایسا فطری جذبہ ہے جو ہر انسان میں پایا جاتا ہے،پاکستانی قوم اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتی ہے ،وطن کی سلامتی اس بات میں ہے کہ ملکی مفادات کو ہر ذاتی مفاد پر ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ مملکت خداداد کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔