اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کے شیئر ہولڈنگ میں تبدیلی، کمپنیز ایکٹ 2017کے سیکشن 465(4) کی دفعات کے تحت رجسٹرار کے پاس ریٹرن فائل کرنے سے متعلق وضاحتی سرکلر جاری کیا ہے،ممبرشپ یا ووٹنگ کے حقوق میں پچیس فیصد یا اس سے کم کی تبدیلی کے بارے میں فارم-3 فائل کر سکتی ہے۔کمپنیز ایکٹ، 2017کے سیکشن 465 کی دفعات کے تحت، کسی لسٹڈ کمپنی کے علاوہ کسی بھی کمپنی کے لیے لازمی ہے کہ وہ شیئر ہولڈنگ یا ممبرشپ یا ووٹنگ کے حقوق میں 25فیصد سے زیادہ کی تبدیلی کی اطلاع فارم-3کے ذریعے رجسٹرار کو جمع کروائے۔