• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودیوں کے مذہبی تہوار میں اسرائیلی فوجی کی پٹائی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی تہوار میں اسرائیلی فوجی کی پٹائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کو 2 نوجوانوں سے پٹنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی میناچم مینڈل وائل غزہ میں شدید زخمی ہوا تھا۔

متاثرہ اسرائیلی فوجی نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے ان (یہودیوں) سے کہا کہ زخمی سپاہی ہوں، اس کے باوجود انہوں نے مجھے مارا۔

متاثرہ اسرائیلی فوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ مجھے سراہے جانے کی بجائے مجھ سے یہ سلوک کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید