• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ نیتن یاہو ہیں: حماس

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیل سے برسرِ پیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کی ذمے داری اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے۔

مذاکراتی عمل سے متعلق حماس نے پریس بیان جاری کیا ہے۔

حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ثالثی میں شریک دوستوں کو آگاہ کیا کہ ہم 14 مارچ کے اپنے موّقف پر قائم ہیں۔

بیان میں حماس کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے بنیادی مطالبات میں سے کسی کا جواب نہیں دیا، ہمارا مطالبہ مکمل جنگ بندی اور غزہ سے مکمل فوجی انخلاء ہے۔

حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے گھر افراد کی واپسی اور قیدیوں کا تبادلہ بھی ہمارے مطالبات ہیں، نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت مذاکراتی کوششوں کو ناکام بنانے کے ذمے دار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید