• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح پر اسرائیلی حملے میں 9 بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہوگئی، عرب میڈیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

رفح پر اسرائیلی حملےمیں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق رفح پراسرائیلی حملےمیں شہید ہونے والوں میں 9 بچے شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے قریب اسرائیل نے گھروں پر بمباری کی۔ 

عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کئی دنوں سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقوں میں بھی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 414 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سےاب تک 74 ہزار 787 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید