• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ، 15 دن کی کارروائیا ں، 1119دکانیں سیل، 1652 دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور نے رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران ضلعی بھر میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی، دودھ میں پانی کی ملاوٹ، صفائی ناقص صورتحال اور دیگر خلاف ورزیوں پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9910 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، صفائی ناقص صورتحال اور دیگر خلاف ورزیوں پر 589 افرادکیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ 1119 دکانوں کو سیل کرکے 1652 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 3532 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید