• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیلہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا مرمتی کام مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی مرزا آدم خان روڈ کشتی چوک لیاری میں دھنسنے والی 36انچ رائزنگ مین کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ رائزنگ مین کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد جمیلہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا دھنسنے والی لائن کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کو منگل کی رات تک مکمل کلیئر کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ دو روز قبل مرزا آدم خان روڈ کشتی چوک لیاری میں 36 انچ سیوریج کی رائزنگ مین دھنس گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید