• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، پیشرفت میں تیزی

اسلام آباد (فاروق اقدس) پی آئی اے کے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلے کے بعد عملدرآمد کیلئے پیش رفت میں تیزی آگئی ہے اور اس حوالے سےجرمنی، فرانس، نیدر لینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا، ترکی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے جس دلچسپی کا اظہار کیا اس کے پیش نظر آوٹ سورسنگ کے معاملات کو جلدازجلد حتمی شکل دینے کیلئے وفاقی وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت وزارت ہوا بازی میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ایوی ایشن، سیکرٹری نجکاری کمیشن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جرمنی، فرانس، نیدر لینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا اور ترکی سمیت سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آوٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید