• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلین کے فوجی ٹرائل کا معاملہ‘ خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات

پشاور (این این آئی)سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات سامنے آگئے۔ صوبائی کابینہ نے اختلاف رائے سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ نے فوجی عدالتوں کے مقدمے میں انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے کابینہ ارکان سے ہنگامی بنیاد پر منظوری سرکلر کے ذریعے لی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے 7 وزراء نے اپیل واپس لینے کی سمری پر دستخط نہیں کیے جن میں عدنان قادری، محمد سجاد، فضل شکور، پختون یار خان، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمان اور فیصل خان ترکئی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید