ایتھنز (مرزا رفاقت حسین)پی جے سی رجسٹرڈ یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی جے سی کے صدر بدر منیر سندھو نے کی، نقابت مرزا رفاقت حسین نے کی، تقریب میں پی جے سی کے عہدیداران سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بدر منیر سندھو، مرزا رفاقت حسین، چوہدری ظفر ساہی، سید محمد جمیل شاہ، محمد اسلم چوہدری، چوہدری اعجاز احمد، ابراہیم فیض، مرزا نعیم بیگ سمیت دیگر مقررین بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان کے تمام رہنماؤں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تنظیم کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم سب کو عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہماری پہچان صرف پاکستان ہے تمام اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں اور سب کو پاکستان کے اچھے امیج کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کے امن اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔