• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے 175روز مکمل، 39 ہزار 623 فلسطینی شہید

غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیلی جنگی جرائم کی فائل فوٹو۔
غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیلی جنگی جرائم کی فائل فوٹو۔

اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے 175روز مکمل ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے فلسطینی میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 2 ہزار 888 وحشیانہ حملے کیے۔

فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار 623 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوگئے۔ شہدا میں 14 ہزار 350 بچے اور 9 ہزار 460 خواتین شامل ہیں۔

میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 623 شہیدوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔ 

فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 364 طبی کارکنان، 48 امدادی کارکنان اور 137 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید