ملائیشیا سے پاکستان آنے والے ایک مسافر میں نئی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق مسافر تاج نبی 17 مارچ کو ملائیشیا سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز OD131 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔
مسافر تاج نبی کے ملائیشیا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ مسافر کے مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے این آئی ایچ بھیجے گئے، این آئی ایچ کی رپورٹس میں ملائشیا سے آئے مسافر کو میلیوڈوسس (متعدی بیماری) کی تشخیص ہوئی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے مراسلہ کے ذریعے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔