• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ کے مخالف امیدوار کو گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی، الزام غلط ہے، پی پی

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ )صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ کامیابی کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 کے آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں امیدوار کو سندھ پولیس نے گرفتار نہیں کیا.

 پیپلز پارٹی کے مخالفین محض اپنی تشہیر اور سپورٹ کے لیے الزام تراشی کر رہے ہیں جھوٹ منافقت اور پرپگنڈا ان لوگوں کا وطیرہ رہا ہے .

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عنایت رند نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حلقہ این اے 207 کے ازاد امیدوار غلام مصطفی رند کو حیدرآباد ہائی کورٹ سے نواب شاہ آتے ہوئے پولیس نے غائب کر دیا.

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی انتخابات میں شکست کھائی ہے لیکن مصنوعی طور پر انہیں کامیاب قرار دیا گیا اور اب نواب شاہ کہ ضمنی انتخابات میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ریٹرننگ افیسر نے پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کرتے ہوئے دھاندلی کے ذریعے انہیں کامیاب کرایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید