• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پتنگ اڑانے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا، اہلکار ضلع فیصل آباد میں تعینات تھا۔

اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو کچھ روز پہلے کی ہے، پتنگ اڑانے والے دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پی سی ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیے تھے۔

شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگ گئے تھے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید