• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سرحد سے قریب شام میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ترک سرحد سے قریب شام کے علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار بم دھماکا گزشتہ رات افطار کے بعد ایک مصروف بازار میں ہوا۔

دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کچھ دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید