• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 17 شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب شیلنگ کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔

امریکا میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والی 10 خواتین اور 4 مردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید