• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز حذف کیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹک ٹاک نے سنہ 2023ء کی چوتھی سہ ماہی میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں ایک کروڑ 85لاکھ 96 ہزار (18,596,077)ویڈیوز حذف کیں ، جبکہ دنیا بھر میں یہ تعداد مجموعی طور پر17کروڑ64لاکھ 61 ہزار ( 176،461،963)ہے،تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ2023ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر تادسمبر، 2023ء)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔یہ رپورٹ ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیتی ہے۔ سنہ 2023ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 176،461،963وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً1.0 فیصد ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید