• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا، منصوبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاکہ حقائق یا معلومات پر مبنی فیصلہ کیا جاسکے

۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (پہلا مرحلہ ) کے لئے 486.093ارب روپے کی لاگت سے 218.5 ارب روپے کے غیرملکی زرمبادلہ کے حصے سمیت پوزیشن پیپر کو موخر کردیا ہے اور حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اس منصوبے کو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

 پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی صدارت میں ہوا جس میں داسو پراجیکٹ کی بھاری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوزیشن پیپر منظور نہیں ہوسکا کیونکہ اس منصوبے کی منظوری کی صورت میں دیگر منصوبوں کی فنانسنگ متاثر ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید