• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بجلی کے مجموعی نرخ میں کمی پر کام شروع کردیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) موجودہ حکومت نے درآمدی کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس کو مقامی تھر کول میں تبدیل کرکے بجلی کے مجموعی نرخوں کو کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ 

پاور ڈویژن کے سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ مزید برآں حکومت اپنے ٹرانسمیشن سسٹم کو اتنا مضبوط اور پائیدار بنانے کو تیار ہے کہ تھر کول پر مبنی سستی بجلی مرکز پنجاب کو دے سکے۔ 

حکام مقررہ چارجز میں اضافہ اور متغیر تبدیلیوں کو کم کر کے موجودہ ٹیرف کی تنظیم نو بھی کریں گے۔ 

حکومت نے پاور سیکٹر میں قرضوں کی تنظیم نو کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جس سے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی۔ 

درآمدی کوئلے پر مبنی 4000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کو مقامی تھر کے کوئلے میں تبدیل کرنے سے ہی بجلی کے نرخوں میں 8 سے 9 روپے فی یونٹ کمی آئے گی۔ اس سلسلے میں حکام نے اس اہم مسئلے پر کام شروع کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید