• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو میں چینیوں کا کام شروع کرنا مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ملکر ایسی تمام کارروائیوں اور قوتوں کیخلاف پوری عزم کیساتھ کارروائی کرینگے اور انہیں شکست دینگے جو پاکستان اور دوست ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کیلئے کی جارہی ہیں، چینی حکام کی جانب سے جاری بیانات ، داسو میں چینی کمپنیوں کا دوبارہ کام شروع کرنا اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام ان تمام ملک دشمن عناصر کے منہ پر طمانچہ اور انکی شکست ہے جو چند دن پہلے تک اس افسوسناک واقعے پر اپنی جھوٹی سیاست چمکانے میں مصروف تھےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بیجنگ کیساتھ ملکر کام کرنے کے اسلام آباد کے عزم کا اظہار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید