جدہ(شاہدنعیم)سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی کے جرائم سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں گے، سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے کے سربراہ یا ان کے نمائندے کو ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ دہشتگردی کے جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔