• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف مہم چلارہی ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے پاکستان میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل میں ملوث ہونےکو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے خلاف مہم چلارہی ہے ، اس نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو بھارت کاکوئی ادھار نہیں چھوڑیں گے، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، پاکستان سفارتی سطح پر اس مسئلے کو دنیا کے سامنے رکھے اور انہیں بتائے کہ بھارت کس طرح دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ اور دہشت گردوں کی سر پرستی کررہا ہے،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان خود اعترافی بیان ہے، بھارت یہ بات یاد رکھے کہ پاکستان عوام اور افواج،سیاسی جماعتیں ملک کی سلامتی کے لئے ایک ہیں، بھارتی حکومت انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے خلاف مہم چلارہی ہے ، اس نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو بھارت کاکوئی ادھار نہیں چھوڑیں گے، بھرپور جواب دیں گے۔ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں بھی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاسکتاہے،پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش کی ہے، ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جائے، پاکستان کی تاریخ دفاع وطن کے پختہ عزم کی گواہ ہے۔ بھارت کے خلاف قوم کے ارادے مضبوط ہیں ، وہ ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید