• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

4 ماہ کی پُر تشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلاء کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں سے تباہ حال خان یونس میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ تباہی اتنی زیادہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں کی شناخت تک نہیں کر پا رہے۔

علاقے میں کوئی گلی موجود نہیں، تمام علاقہ ریت کا ڈھیر بن چکا ہے،جو گھر موجود ہیں وہ رہنے کے قابل نہیں رہے۔

الخلیل میں اسرائیلی چھاپے، 23 فلسطینی گرفتار

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے چھاپےمارکر 23 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید