پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرس میں روحی بانو صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ فرانس نے شاندار پر تکلف افطار اور عشائیہ دیا جس میں دوسری جماعتوں کی خواتین کے علاوہ دیگر معروف سیاسی سماجی، ادبی شعبہ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عبد الہادی کو حاصل ہو جبکہ ا فرانس کی شاعرہ ممتاز ملک نے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نینان خان ، ناصرہ خان مقامی صحافی ، سماجی کارکن سارہ کرن ، شاعرہ شمیم خان اور کنول رانی نے بھی ہادی برحق محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول پیش کئے۔حضرت علی مرتضیٰ شیر خدا کی یوم شہادت کا دن بھی تھا سب نے ان کے حق میں سورت یاسین کی تلاوت کی۔ممتاز ملک نے بہت دل افروز دعا کی جس میں ذوالفقار علی بھٹو ، بےنظیر بھٹو کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پی پی پی یورپ رازق ڈھل صدر پی پی پی فرانس روحی بانو اور تمام حاضرین کی صحت کاملہ اور کشادگی رزق ، پاکستان کی سلامتی خوشحالی اورفلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور تحفظ کے لئے خاص دعا کی ۔اس موقع پرپی پی پی وومن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے سب کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی وومن ونگ کے دو عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین با وفا اور بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ سارا کرن کو نائب صدر، فرحت عاشق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس نامزد کیا گیا یوں یہ پروقار تقریب مقامی ریسٹورنٹ کے مزیدار پکوان اور لذید چائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔