ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کی بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ترک وزارتِ تجارت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ترک وزارتِ تجارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف برآمدات پر پابندیاں آج سے لاگو ہوں گی۔
ترکیہ کی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل پر اسٹیل، آئرن اور 54 کیٹیگریز کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔