• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلاس کی کہانی سن کر لگا یہ کردار میرے لیے ہی لکھا گیا ہے، شجاع اسد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اداکار شجاع اسد نے کہا ہے کہ جس وقت میں نے برلاس کی کہانی سنی، اسی وقت مجھے لگا کہ یہ کردار میرے لیے ہی لکھا گیا ہے۔

ابھرتے ہوئے فنکار شجاع اسد نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامہ خئی میں اپنے منفرد کردار برلاس خان کے بارے میں گہرے دلی جذبات کا اظہار کیا اور اپنے پرستاروں، پروڈیوسرز اور ساتھی فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے کردار کی ادائیگی کے سلسلے میں اداکار شجاع اسد نے کہا "جس وقت میں نے برلاس کی کہانی سنی، اسی وقت مجھے لگا کہ یہ کردار میرے لیے ہی ہے اور میں نے اسے بھرپور طریقے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کےلیے مجھے نہایت سخت محنت کرنی پڑی۔

نوجوان فنکار نے واقعی دل و جان سے اس کردار کی ادائیگی کی اور ناظرین کی طرف سے بھرپور پذیرائی اور بےحد محبت سمیٹی جس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "آپ نے برلاس کو حقیقت بنادیا ہے آپ نے اس کو، یا یوں کہیں مجھ کو اتنا پیار اور اتنی عزت دی۔"

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شجاع اسد نے پروڈیوسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کردار کےلیے منتخب کیا اور اپنے ڈائریکٹرز وجاہت حسین سید کی بےحد تعریف کی جنہوں نے اسے اس کردار میں ڈھالنے کےلیے محنت کی۔

انہوں نے ڈرامے کی اسٹار کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا اور دیگر کریو ممبرز کو بھی سراہا جن سب نے خئی کو زندہ جاوید بنا دیا۔

شجاع کے خئی کو الوداع کہنے پر اس کے پرستاروں نے سردار برلاس خان کے کردار کے گہرے تاثر کے بارے میں اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید