• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں IMF معاہدے کے خدوخال پر بات ہوگی، طویل مدتی پروگرام کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(صبا ح نیوز، جنگ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اپریل کو واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) منصوبے کے خدوخال پر بات چیت شروع کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، محمد بن سلمان کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی بھرپور اعانت اور سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں جوکچھ ہوگا، صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کئے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی اہم تھا اوراسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایم ایف سے ایک طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی اور اس بات پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا، ہمارے 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید