• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ عہدیداران بلامقابلہ منتخب، PP کے یوسف گیلانی نے چیئرمین، ن لیگی سردار سیدال خان نے ڈپٹی چیئرمین کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ‘ دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ اجلاس میں نومنتخب 41 سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر پر دستخط کر دیے ہیں‘ فیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع نے حلف نہیں اٹھایا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں جاری کئے گئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی دن 11 بجے تک جمع کرائے گئے۔ 11 بج کر 15 منٹ پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ۔یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے‘ ان کے مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعدیوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ۔بعدازاںصدر نشین وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر سیدال خان ناصر سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

اہم خبریں سے مزید