• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، یوسف گیلانی

اسلام آباد(ایجنسیاں)سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور سب کو ساتھ لے کر چلوں گاجبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کوچیئرمین اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ادھرچیئرمین سینیٹ نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کرلیا۔آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بنچوں میں شامل ہونے کے لئے 7 دن کی مہلت دے دی۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ 15 اپریل تک آزاد ارکان اپوزیشن یا حکومتی بنچوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے تمام نو منتخب سینیٹرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ وفاق کی علامت ہے ،میں تمام ممبران کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا‘ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے ساتھ لےکر چلیں ،ایوان بالا اور ممبران کی عزت واحترام پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

اہم خبریں سے مزید