• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی تصادم چاہتی ہے، بہتر ہوگا بیٹھ کر فیصلے کئے جائیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تصادم چاہتی ہے، بہتر ہوگا بیٹھ کر فیصلے کیے جائیں، یکطرفہ فیصلے مسلط نہیں کیے جاسکتے، ایک شخص یا ذاتی مفاد کیلئے کیےگئے فیصلوں کی حمایت نہیں کرینگے، اکثریت کے فیصلے مسترد نہیں کیے جاتے ، جمہوری نظام کے تسلسل کیلئے کسی کے یک طرفہ فیصلے مسلط نہیں کئے جا سکتے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ،ہم کسی افراتفری اور فتنہ کا آلہ کار نہیں بنے گے ۔

اہم خبریں سے مزید