پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ ہر دلعزیز گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کی جوڑی سیاہ و سفید رنگوں کے امتزاج میں خوبصورت نظر آ رہی ہے۔
ان تصاویر میں عاطف اسلم سیاہ شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ہیں جس پر شیشوں سے کشیدہ کاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے سفید لانگ شرٹ اور ڈھاکا پاجامہ پہنا ہوا ہے جس پر سفید اور گلابی رنگوں سے کام کیا گیا ہے۔
گلوکار نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی، محبت اور شکرگزار کے الفاظ تحریر کئے اور ساتھ میں سفید و سیاہ رنگ کے دل والے اور لامحدود کے نشان والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا، جو ان کی اہلیہ کے بےپناہ محبت کی ترجمانی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ نے عید الفطر کے موقع پر سیاہ اور سفید رنگوں کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم اس وقت عاطف اسلم سفید اور ان کی اہلیہ سیاہ رنگ کے جوڑے میں نظر آئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین گلوکار کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اس جوڑی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں عید کی مبارک باد بھی پیش کر رہے ہیں۔