• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ، معاشی شرح نمو سب سے کم کی پیشگوئی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال دو ہزار تئیس، چوبیس کے دوران خطے کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ اور معاشی شرح نمو سب سے کم رہنےکی پیش گوئی کردی -ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک اعشاریہ نو فیصد اور اوسط مہنگائی پچیس فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں مہنگائی زیادہ اور معاشی شرح نمو کم رہے گی، بھارت میں مہنگائی 4.6 فیصد،بنگلہ دیش 8.4،بھوٹان 4.5، مالدیپ 3.2،نیپال 6.5 اورسری لنکا میں 7.5 فیصد رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی حا لیہ رپورٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 1.9فیصد اوراوسط مہنگائی25 فیصد رہے گی-ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال بھارت میں مہنگائی 4.6 فیصد،بنگلہ دیش 8.4،بھوٹان 4.5، مالدیپ 3.2،نیپال 6.5 اورسری لنکا میں مہنگائی 7.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے- رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بھارت میں معاشی شرح نمو 7 فیصد رہے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال بنگلا دیش میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے-رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو انڈونیشیا، ملایشیاء ،فلپائن،سنگاہ پور ،تھائی لینڈ اورویت نام سے بھی کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال سری لنکا کی معاشی شرح نموپاکستان کے برابر 1.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے - رپورٹ کے مطابق آئندہ برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.8فیصد تک رہنے کا امکان ہے-ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ برس پاکستان میں سیاسی استحکام نظر آرہا ہے،آئندہ برس پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ،معاشی استحکام کے لیے اصلاحات پر عملدرآمد نا گزیر ہے،پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید