کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کر دی۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا اسرائیل پر ایرانی حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایران کی تازہ کارروائی خطے کو غیر مستحکم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے7 اکتوبر کے اسرائیلی حملے پر کینیڈا اسرائیل کے ساتھ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو صاف بتا دیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم پر واضح کر دیا ہے کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے جاری رہے۔