اسرائیل، اردن، لبنان اور عراق نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد بند کی گئی اپنی فضائی حدود کھول دیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کے باعث اردن کی فضائی حدود 12 گھنٹے بند رہی۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا۔
اسرائیل ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق تل ابیب میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اسرائیل، اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
اردن کے حکام نے کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔