پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا بازو شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گیا۔
گزشتہ روز اداکارہ میرا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ شوٹنگ کے دوران میرا بازو فریکچر ہو گیا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ بازو فریکچر ہونے پر ڈاکٹرز نے مجھے 10 دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنی لگن اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔
اُنہوں نے فلم ’چیف صاحب‘، ’سلاخیں‘، ’کھلے آسمان کے نیچے‘ اور ’باجی‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھائی ہیں۔